• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمبر، وزیر اعلیٰ کا دورہ، متاثرین کو سڑکوں کی صفائی پر لگا دیا گیا

قمبر(مانیٹرنگ نیوز)قمبر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دورے پر انتظامیہ نے متاثرین کو ہی سڑکوں کی صفائی پر لگادیا،وزیراعلیٰ سندھ کے دورے سے قبل ریلیف کیمپ کے اطراف صفائی ستھرائی کے لیے متاثرین کو صفائی پر لگادیا گیا، ایک متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے کہنے پر صفائی کررہے ہیں اور جھاڑو لگا رہے ہیں، انتظامیہ نے صفائی کرنےکی شرط پر راشن دینےکا وعدہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی متاثرہ شخص کو صفائی کی ذمہ داری نہیں سونپی، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید