اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر تیار شدہ تمباکو پر ایڈوانس ٹیکس کو دس روپے سے بڑھا کر 390 روپے کرنے سے تمباکو سیکٹرمیں ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی ہوگی اور غیر قانونی سگریٹ میں کمی ہوگی ، اس ایڈوانس ٹیکس کو سگریٹ مینوفیکچررز کی جانب سے گرین لیف تھریشنگ کی سطح پر ادا کرنا ہوگااس کا کاشتکاروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔