• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آرڈی اے سے منظوری لئے بغیر پلاٹوں کی بکنگ کے لئے سوشل میڈیاپرایڈورٹائزنگ کرنے والی غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ، تھانہ روات کو محمد طارق انسپکٹر آر ڈی اے نے بتایا کہ 17ستمبر کو عملہ کے ہمراہ چک بیلی خان روڈ کا وزٹ کیا جس کے دوران معلوم ہوا کہ لقمان سعید ، محمد ہارون اور محمد ندیم نے اتھارٹی سے ایل اوپی منظور کروائے بغیر غیر قانونی لینڈسب ڈویژن ہاؤسنگ سکیم ایگر و پارک فارم ہاؤسز موضع رلا گجراں کی پلاٹ بکنگ اور سوشل میڈیا پر ایڈ و ر ٹائز نگ شروع کررکھی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید