• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں قصوری چکی میں بندقیدی نے مبینہ طورپرٹکریں مارکرخودکوزخمی کرلیا،جیل ذرائع کے مطابق منشیات کیس میں دس سالہ قیدی دانیال کو جیل انتظامیہ نے منشیات کی برآمدگی پربطورسزاقصوری چکی میں بندکررکھاتھا ،جیل میں بطور حوالاتی بنداس کا چھوٹا بھائی اس کے لئے دودھ لے کروہاں گیا تو جیل عملے نے اسے بھی بندکردیا جس پراحتجاج کرتے ہوئے دانیال نے قصوری چکی میں دیوارسے ٹکریں مار کر خود کو زخمی کرلیا۔دونوں بھائیوں کووہاں سے نکال کر باہر لایاگیا تو دانیال نے برآمدے میں لگے شیشے سے ٹکرمارکرخودکومزیدزخمی کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید