• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ڈاکٹر عافیہ کی 86سالہ سزا کے خلاف جمعرات کو نیشنل پریس کلب کے باہر عافیہ موومنٹ پاکستان اور مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت سردار مظہر، عبید عباسی ،عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ،عظمٰی حمید گل، عامر بلوچ ،نادیہ نعیم،طیب، اور سینیٹر مشتاق احمد کر رہے تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حکمرانوں نے عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عافیہ صدیقی کو رہا کیا جائے۔ مظاہرین نے پریس کلب سے ایف سکس مرکز تک واک بھی کی ۔
اسلام آباد سے مزید