• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلادسے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرینگے، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور امن وامان کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے یقین دلایا کہ وہ خود اور آر پی او سمیت تمام ڈویژنل وضلعی انتظامیہ 12ربیع الاول کو چوک حسین آگاہی پر میلاد کے جلوسوں میں شرکت کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی میلاد کونسل کے زیراہتمام قدیمی جامع مسجد ممتاز آباد میں علما ومشائخ کنونشن سے خطاب میں کیا جس سے صدارت دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم  ابوالحسن گیلانی، عامر گیلانی،مصطفی اشرفی جیلانی نے کی۔علامہ محمد فاروق سعیدی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ انتظامیہ اس بار سابقہ خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر انتظامات کرے گی سید رمضان شاہ فیضی، محمد ایوب مغل،مفتی محمد عثمان پسروری،محمدسلیم بلالی،قاری عبدالعزیز سعیدی،مرزا ارشد القادری نے بھی توقع ظاہر کی کہ انتظامیہ ربیع الاول کے موقع پر پہلے سے بہتر انتظامات کرے گی۔
ملتان سے مزید