• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ریلیف کا کام جاری ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) الخدمت کراچی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے درجنوں ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی 25ویں کھیپ روانہ کردی گئی،امدادی سامان امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے روانہ کیا ،قبل ازیں انہوں نے راشن کے گوداموں کا دورہ کرکے وہاں جاری کاموں کامعائنہ کیا،حافظ نعیم الرحمن کو بتا یا گیا کہ امدادی سامان کے ایک ٹرک میں 8ٹن سے زائد سامان موجود ہے،سامان سکھر ،جیکب آباد،شہداد پور،نواب شاہ ،لاڑکانہ، جھڈو،سکرنڈ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں بھیجا جارہا ہے،امدادی سامان میں آٹا،دال مونگ ،چاول ،دال چنا، پکوان تیل سمیت دیگراشیا شامل ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الخدمت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے روزانہ کی بنیادپر ریلیف کا کام جاری ہے، الخدمت جنوبی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی خدمت کر رہی ہے۔