• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاوّل، لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے کے الیکٹرک سے بات کروں گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ربیع الاوّل کے دوران لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے کے الیکٹرک سے بات کروں گا،ربیع الاول کے انتظامات کار خیر ہے، علماء کرام کی مشاورت سے ہرممکن بہتر کام کیا جائے گا ڈینگی وائرس کے تحفظ کے لئے شہری انتظامیہ جلوس کے منتظمین سے مکمل تعاون کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ ابن قاسم کلفٹن میں ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلے میں علماء کرام اور مشائخ عظام کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس سے میں کیا ، اجلاس کے دوران علماء کرام اور ربیع الاول کے جلوسوں کے منتظمین نے ربیع الاول کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور صفائی ستھرائی سمیت مختلف مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا، اجلاس میں حاجی حنیف طیب، مولانا اکبر درس، ڈاکٹر جمیل راٹھور، مفتی محمد عابد، مفتی فرقان شامی، علامہ اشرف گورمانی، دانش رضا قادری، محمد سلیم عطاری، قاری عثمان، محمد حسین مسعودی، اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید