• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطفال انجمنوں کا تاریخی ماتمی جلوس کل برآمد ہوگا

کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق انجمن ذوالفقار حیدری کے نسیم عابدی (مرحوم) کا قائم کردہ اطفال انجمنوں کا تاریخی ماتمی جلوس اتوار 25؍نومبر شام 5؍بجے مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی سے برآمد ہوگا۔ سوزخوانی ماسٹر زین عباس نقوی و ہمنوا، ماسٹر سید عوسجا جعفری خطاب، شہر کی ممتاز اطفال انجمنیں شرکت کریں گی۔ انجمن ذوالفقار حیدری مزمل رضوی و ہمنوا کی نوحہ خوانی پر زنجیروں کا ماتم کرے گی۔ جنرل سیکرٹری شاہد رضوی نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی درخواست کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید