• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاؤنٹی کلبز کے کوچز پال نکسن اور پال فرینکس پی سی بی سے منسلک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے ڈومیسٹک سیٹ اپ میں دو ایسوسی ایشن کے لئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ معاوضوں کی ادائیگی اسپانسرشپ کے ذریعے ہوگی۔ لیسٹر شائر کے سابق ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر پال نکسن کو قائد اعظم ٹرافی کے لئے سندھ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ غلام علی ان کے ساتھ کام کریں گے۔ ناٹنگھم شائر کے پال فرینکس سینٹرل پنجاب کے کوچ ہوں گے۔کائونٹی ایج گروپ میں کوچ بلال شفایت پال فرینکس کے اسسٹنٹ ہوں گے۔ عبدالرزاق پال فرینکس کے ساتھ کام کریں گے۔