• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این سیکریٹری جنرل ڈونرز کانفرنس کے انعقاد پر آمادہ ہوگئے، شہباز شریف

نیو یارک ( عظیم ایم میاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہےکہ یو این سیکریٹری جنرل ڈونرز کانفرنس کے انعقاد پر آمادہ ہوگئے ہیں، سیلاب متاثرین کیساتھ اظہار ہمدردی اور قوم کی ترقی کیلئے ہمیں ملکی سطح پر اکٹھا ہونا ہوگا۔نیو یارک میں جیو نیوز کوخصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ الحمداللہ پوری دنیا کو اس فورم کے ذریعے آگاہ کیاکہ پاکستان کے اند ر جو سیلاب کی تباہ کاری ہوئی ہے اس سے پاکستان کی معیشت ،زراعت اور صنعت کو بے پناہ نقصان پہنچاہے ،1500افراد اللہ کو پیارے ہوگئے اور 30ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان پہنچا ہے،دونوں روز میری دنیا کے ممالک کےرہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں ،جمعے کو جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے دوبارہ ملاقات ہوئی وہ ڈونرز کانفرنس کے انعقاد پر آمادہ ہوگئے ہیں اور فوری طور پر ان شاء اللہ اس کا انتظام کیا جائے گا ،اس ہی طریقے سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے اور یورپی ممالک کے رہنمائوں سے ملاقات ہوئی ، بلجیم کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی توہم نے بتایاکہ ہمیں اس تباہی کے نتیجے میں جو نقصان پہنچا ہے اس کیلئے اب دنیا کو ہماری مدد کرنا ہوگی چاہے وہ پیرس کلب کے ارکان ہوں یا کثیر الجہتی تنظیموں کے،ہمیں ریلیف دینا ہوگا ،ہمیں Fiscal Spaceمہیا کرنا ہوگی تاکہ ہم کروڑوں لوگوں کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کرسکیں ۔

اہم خبریں سے مزید