• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ، تدارک کیلئے محکمہ تحفظ ماحول سے صنعتکار تعاون کرینگے

لاہور(خصوصی رپورٹر)ممکنہ سموگ کے تدارک کے لئے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب اور صنعتکاروں کی مشترکہ سرگرمیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تحفظ ماحول پنجاب محمد بشارت راجہ نے سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں لاہور میں فوکل پرسنز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ سابق ایم پی اے چوہدری وسیم قادر کی قیادت میں وفد میں انعام الحق بٹ، عابد سعید، محمد کامران اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔ بشارت راجہ نے کہا کہ ٹیموں کے چھاپے ممکنہ سموگ کے تدارک کے لئے ہیں، ان کا مقصد صنعتی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنا نہیں ۔ راجہ بشارت نے مطالبہ منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیمیں 11 بجے کے بعد سٹیل ملز کا معائنہ کریں گی ۔