پشاور ( لیڈی رپورٹر )عافیہ مومنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت عافیہ مومنٹ حاجی خان صدیق اور دیگر عہدیداران نے کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی آج بھی کسی محمد بن قاسم کی منتظر ہے انہوں نے کہا کہ جنرل پروزی مشرف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور دیگر پاکستانیوں کو ڈالروں کے عوض امریکہ کے حوالے کیا اور آج وہ خود عبرت کا نشان بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوز شریف اور عمران خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ امریکہ کی غلامی میں اپنے وعدوں سے منحرف ہوگئے انہوں نے کہا کہ قوم کی مظلوم بیٹی عافیہ امریکی قید میں عقوبت خانوں میں گزار رہی ہیں جو سراسر ظلم و نا انصافی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر ہ کار وسیع کرینگے۔