لاہور( این این آئی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کردیئے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 70کھلاڑیوں کے پانچ ماہ سے رکے تمام واجبات ادا کئے ۔ہاکی فیڈریشن نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم کھلاڑیوں کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کر دی ۔اس حوالے سے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ کھلاڑی ملک کے ہیرو ہیں ۔