• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم کی بھرپور پریکٹس، لارڈز ٹیسٹ کھیلنے کا امکان روشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے منگل کو لارڈز میں بھرپور انداز میں بیٹنگ پریکٹس کی اور ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔ ٹیم انتظامیہ پر امید ہے کہ وہ جمعرات سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔ ایک ہفتے بعد ابراعظم نے نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کی ہے ۔ بابر نے ساتھی کھلاڑیوں کو تھرو ڈائون بھی دائیں ہاتھ سے کروائی۔ بدھ کو دوسرے پریکٹس سیشن کے بعد بابراعظم کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے محمد رضوان کی جگہ وکٹ کیپر غازی غوری کو ٹیسٹ کیپ دینے پر غور ہورہا ہے۔ تاہم حتمی ٹیم کا فیصلہ پچ اور کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔ بابر اعظم کی واپسی پر اذان اویس کو باہر کیا جا سکتا ہے۔ پچ اسپن کیلئے سازگار ہونے کی صورت میں پاکستان دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے، فاسٹ بولر عبید شاہ یا آل راونڈر عامر جمال بھی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ایک اننگز سے جیت کرتین میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کی مشکلات جاری ہیں۔ بین اسٹوکس کے بعد برائیڈن کارس کے اسکینڈل کا سامنا ہے۔ انگلش بورڈ نے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کے خلاف نائٹ کلب واقعے پر ابتدائی انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسپورٹس سے مزید