• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولرز کیمپ میں قیوم خان کی مسلسل 150 کلومیٹر کی اسپیڈ سے بولنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں این سی اے بولرز ڈویلپمنٹ کیمپ میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر قیوم خان 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تسلسل کے ساتھ بولنگ کرا رہے ہیں ، ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے والے قیوم خان نے صرف گریڈ ٹو کرکٹ کا صرف ایک میچ کھیلا ہے ۔ وہ پہلی مرتبہ کسی کیمپ کا حصہ بنے ہیں۔ بولرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں فاسٹ بولر این سی اے اور قومی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے ۔ کیمپ کے پہلے دن فاسٹ بولروں کی یکشن اور فٹنس ٹیسٹنگ کی گئی فاسٹ بولروں نے قومی وائٹ بال اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے کی نگرانی میں ٹارگٹ بولنگ کروائی ۔

اسپورٹس سے مزید