کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم پری کوارٹر میچ بدھ کو مصر کے ساتھ کھیلے گی،پاکستان نے الجزائر کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ رائونڈ مقابلوں میں پاکستان نے چائینز تائپے، اور الجزائر کو ہرایا، ایران سے شکست کا سامنا رہا۔