کراچی(اسٹاف رپورٹر)لندن کے لارڈز کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کا پورٹریٹ نصب کردیا گیا۔منگل کوپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےانضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ یہ تصاویر لارڈز اسٹیڈیم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لگائی گئی ہیں۔