کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ثنا ء فاطمہ کی قیادت میں بدھ کو دبئی میں ایشیا کپ میں شرکت کے لئے پہنچ رہی ہے۔ لاہور میں خواتین نے مرد کرکٹرز کے ساتھ میچ کھیل کر پریکٹس کی۔ ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔ کیمپ میں ٹیم نے سیناریو میچز پر فوکس کیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں بوائز ٹیم کے ساتھ متعدد میچز کھیلے ۔کیمپ کے آخری سیشن میں کھلاڑیوں فزیکل فٹنس کی ڈرلز کیں ۔ ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم یکم ستمبر کو پہلا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔ بھارت سے مقابلہ درمیان میچ 5 ستمبر کو ہوگا۔