• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ، بچوں کی فٹ بال نہ دینے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سہراب گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود مچھر کالونی لالا ہوٹل کے قریب بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران بال وہاں سے گزرنے والے ایک شخص کو جا کر لگی،ایس ایچ او ولایت علی شاہ کے مطابق مذکورہ شخص بچوں کو بال واپس دینے کے بجائے بال اٹھا کر جانے لگا تو بچوں نے اس پر پتھر پھینکے جس پر اس شخص نے اپنے پاس موجود پستول سے بچوں پر فائرنگ کی، گولی وہاں پر بیٹھے مقتول کو لگی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 70سالہ رحم دل ولد آغا جان کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید