• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بی ایم غیرقانونی دکانیں بند کروانے میں ناکام، سی ای او کا جواب دینے سے گریز

کراچی (اسد ابن حسن) کنٹونمنٹ بورڈ ملیر (سی بی ایم) گزشتہ ایک برس سے سعدی ٹاؤن میں واقع رہائشی عمارتوں میں تعمیر غیرقانونی دکانیں بند کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے جب سی ای او عمر فاروق سوالات کیے گئے تو نہ صرف انہوں نے جواب دینے سے انکار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک برس سے نمائندہ ’’جنگ‘‘ بلڈر اور رہائشی عمارتوں کے مالکان کے گٹھ جوڑ سے پانچ رہائشی عمارتوں میں قائم 24غیر قانونی دکانوں کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او سے گاہے بگاہے بات بھی ہوتی رہی ہے۔ 6ماہ گزرنے کے باوجود تمام دکانوں میں کاروبار جاری ہے۔ اس کے علاوہ نئے کمرشل پلاٹ پر تعمیرات کے لیے نقشہ پاس کروانے کی سرکاری فیس 5لاکھ روپے مقرر ہے مگر ’’مٹھائی‘‘ کی مد میں 8سے 15لاکھ روپے (رقبہ کے حساب سے) بھی وصول کیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے جب سی ای او سے رابطہ کیا گیا تو پہلے انہوں نے سوالات پوچھنے پر سخت اظہار ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے جوابات دینے سے انکار کرتے ہوئے آئندہ رابطہ نہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید