• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6000 سی سی گاڑیوں کی بغیر ڈیوٹی و ٹیکسز کے نوٹیفکیشن کی تردید

لاہور(نمائندہ جنگ،ٹی وی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سابق فوجی اعلیٰ افسران کیلئے 6000 سی سی تک بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کوٹیکس و ڈیوٹی فری قرار دینے کی خبروں کی تردیدکردی،اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 2019 میں اس طرح کی سہولت دینے کی منظوری دی تھی لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔گزشتہ دو روز سے ملکی میڈیا پر ایسی خبریں دی جارہی ہیں،یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس بارے میں نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور جلد ایس آر او جاری کر دیا جائے گا،جس کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی تھی ۔

اہم خبریں سے مزید