لندن(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں، اتوار کوفیصلہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کل پھر میٹنگ ہو گی، آج فیملی میٹنگ تھی۔ان کا کہنا تھاکہ بدھ کی واپسی کی بکنگ ہے لیکن حتمی فیصلہ کل ہو گا کہوزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں؟