• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 36 افراد ہلاک

نئی دہلی (اے ایف پی /جنگ نیوز)شمالی بھارت میں موسلادھار بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 36افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 12کی موت آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی۔اے ایف پی کے مطابقبھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے آنے والے دنوں میں مزید موسلادھار بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔ریلیف کمشنر رنویر پرساد نے بتایا کہ شمالی ریاست اتر پردیش میں موسلا دھار بارشوں کے دوران مکانات گرنے سے تقریباً 24 افراد ہلاک ہو گئے۔15سالہ محمد عثمان جمعے کی شام پریاگ راج شہر میں اپنے دوست کی چھت پر موجود تھے جب آسمانی بجلی گر گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ان کے ساتھی اذنان زخمی ہوگئے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید