• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈار پاکستان نہیں آ سکتے، رانا کو ماڈل ٹائون کیس پر سزا ہوگی، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوز ایجنسیاں)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسحاق ڈار پر مقدمات ختم نہیں ہوئے، وہ پاکستان نہیں آسکتے، اپنی مرضی کرنے والی اولاد کو پیار سے واپس لانا ہی عقلمندی ہے،رانا کو ماڈل ٹائون کیس پر سزا ہو گی ،جب عمران خان کال دیں تو رانا ثنا اللہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائیں.

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں چودھری ظہور الٰہی شہید کی برسی پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن کمپنی کے وفد نے بھی ملاقات کی،وفد نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہارکیا

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین فیلڈ پاور پلانٹ سے پنجاب کو سستی بجلی ملے گی۔

ملک بھر سے سے مزید