• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر انیلہ عطا الرحمٰن نے مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد چارج چھوڑ دیا

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) شہید محترمہ بےنظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلہ عطا الرحمن نے چار سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ وی سی کے عہدے کا چارج عارضی طور پر یونیورسٹی رجسٹرار کے حوالے کردیا گیا۔ رجسٹرار یونیورسٹی عبدالرئوف اب مجموعی طورپانچ شعبوں کے سربراہ ہیں ۔ پروفیسر انیلہ عطاالرحمن کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات پر انہیں مختلف مکاتب فکر کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پروفیسر انیلہ عطا الرحمن نہ صرف ایک اچھی ایڈمنسٹریٹر تھیں بلکہ ریسرچ کے شعبے ان کی قابل قدر خدمات کے باعث بےنظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کی یونی ورسٹیوں میں کامیابی سے شامل ہو گئی۔ بعد ازاں پروفیسر انیلہ عطاالرحمن کو انتہائی باوقار طریقے سے الوداع کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید