کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے تاہم یہ اسی وقت ممکن ہے جب بھارت کشمیر ، اسلامو فوبیا پر اپنے انتہا پسندانہ موقف سے پیچھے ہٹ جائے، سیلاب متاثرین کو صحت کے بحران کا بھی سامنا ہے ،سیلابی پانی سے وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں،پاکستان کو غذائی بحران کا بھی خدشہ ہے، ون چائنا پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ ، غیر قانونی طو رپر بدلا، بھارت نے مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش بھی کی اورپاکستان کے لئے بھارت کے یہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔