• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا بلڈ بینک کی جانب سے کیمپ، شہریوں نے خون عطیہ کیا

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا بلڈ بنک کوئٹہ کے زیر اہتمام بلڈ بنک کے انچارج ملک صالح کاکڑ کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر 23ستمبر پشتون ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر خون عطیہ جمع کرنے کیلئے کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں سیکڑوں شہریوں نے خون عطیہ کرنے ، گروپ کی معلومات حاصل کرنے کیلئے اپنے ٹیسٹ کرائے ۔ اس موقع پر پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے پشتونخوا بلڈ بنک کی انتظامیہ کو داد وتحسین پیش کیا جنہوں نے کیمپ منعقد کرکے مریضوں ، ضرورت مندوں کیلئے ہزاروں سی سی خون اکھٹا کیاجسے انسانیت کی خدمت کیلئے بروئے کار لایا جائیگا اور ایسے خون عطیہ کرنیوالوں کو بھی سراہا ۔ اس موقع پر انہوں نے پشتونخوا بلڈ بنک کے انچارج ملک صالح کاکڑ اور سٹاف کو انعام سے بھی نوازا ۔ جس پر بلڈبنک کے انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کا شکریہ ادا کیا ْ اور ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی خون انسانی جانوں کیلئے عطیہ کیا ۔
کوئٹہ سے مزید