• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ملزم جعلی دستاویزات کے ذریعے جنوبی افریقہ جانا چاہتاتھا تفصیل کے مطابق سرگودھا کا رہائشی محمد وسیم ریاض ملتان ائیر پورٹ پہنچا وہ جنوبی افریقہ جانا چاہتا تھا بوگس دستاویزات کی وجہ سے ایف آئی اے حکام نے اسے حراست میں لے لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے دوران تفتیش یہ بات سامنے بھی آئی کہ ملزم نے یکم جون کو بھی بیر ون ملک جانے کی کوشش کی تھی جسے آف لوڈ کر دیا گیا تھا ملزم کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
ملتان سے مزید