پشاور (جنگ نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکيشن آفس (زنانہ) ہری پورسعدیہ عزیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آفس میں کوئی غیرقانونی بھرتیاں نہیں ہوئیں اور نہ ہی ٹرانسفر آڈرز نہیں ہوئے، اپنی عزیزہ کا میرٹ کے خلاف کام نہ کرنے پر ایک فرد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوشل میڈیا ٹرائل کررہا ہےجس خلاف عدالت سے رجوع کرلیاہے اوربہت جلد وہ قانون کی گرفت میں ہوگا۔ ہمیشہ میرٹ اور رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت فرائض انجام دیئے ۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ایک مفاد پرست ٹولہ متحرک ہوکر میرٹ کے خلاف کام کرانا چاہتاہے جس کے خلاف محکمہ ایجوکيشن نے 10کروڑ روپے کے ہرجانے کانوٹس بھجوا یا ہے۔