• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کا ٹرانس جینڈر قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبرنگار،نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے زیر اہتمام ٹرانس جینڈر قانون کی شقوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ جنسی تبدیلی بل یہود ونصاریٰ کا ایجنڈہ اور بے حیائی کو فروغ دے کر اسلامی معاشروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ جمعیت علماءپاکستان نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیاہے۔ اس کا فیصلہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرصدرجمعیت علماءپاکستان کی زیر صدارت جمعیت علماءپاکستا ن کی مرکزی مجلس عاملہ و شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ حکمراں کشکول لئے دنیا بھرمیں بھیک مانگ رہے ہیں اور قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اسلام پسند قوتیں ملک کی نظر یاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحدہو جائیں۔جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ ٹرانس جینڈر بل کو قرآن وسنت سے متصادم قرار دے دیا ، اس حوالے سے جے یوآئی نے ترمیمی بل تیار کر لیا ہے ،یہ مسودہ جے یوآئی کے لارئز اور پارلیمانی گروپ نے تیار کیا ہے ،اس حوالے سے ملک کے ممتاز قانون دانوں مذہبی راہنماؤں سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید