لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پہلے مرحلے کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کے اعدادوشمار جاری کردیے ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور اور اوکاڑہ میں چھٹے دن 8لاکھ22 ہزار بچوں کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ان اضلاع میں بچوں کی ویکسینیشن کا روزانہ کا ہدف 8 لاکھ 08 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 6 ویں روز کورونا ویکسینیشن کا 102 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔لاہور میں 3 لاکھ 54 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔راولپنڈی میں 1 لاکھ 64 ہزار جبکہ ملتان میں 1 لاکھ 26 ہزار بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔بہاولپور میں90 ہزار جبکہ اوکاڑہ میں86 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔6 دنوں میں 45 لاکھ بچوں کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔