• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کیخلاف سیریز نے ثابت کر دیا پاکستان پر امن ملک ہے، احسان مزاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک اور یہاں کی عوام کر کٹ اور دیگر کھیلوں سے محبت کرتی ہے، جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کراچی کے میچوں میں جتنی بڑی تعداد میں تماشائی نیشنل اسٹیڈیم آئے وہ حیران کن ہے،انہوں نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کر کے دل جیت لئے،حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔