برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ایران میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کوغیرمنصفانہ اور ناقابل قبول قراردیا ہے جبکہ تہران حکومت نے ملک میں بدامنی کے خلاف کوئی بھی رورعایت نہ برتنے کاعزم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یورپی تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے لئے،غیرمتشدد مظاہرین کے خلاف طاقت کا وسیع پیمانے پراورغیرمتناسب استعمال غیر منصفانہ اور بالکل ناقابل قبول ہے۔