• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار آج رکنیت کا حلف اٹھا کر سینیٹ میں قائد ایوان کا عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد (صالح ظافر) نون لیگ کے رہنما اسحاق ڈار منگل کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے ساتھ وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ وہ دوپہر میں رکنیت کا حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد قائد ایوان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آئینی لحاظ سے وزیراعظم دونوں ایوانوں کے قائد ہوتے ہیں اور انہوں نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں اس عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔ حکمران اتحاد نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق، سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے 24؍ گھنٹے بعد وہ وفاقی کابینہ کے رکن کی حیثیت سے بھی حلف اٹھائیں گے۔ پارٹی قائد میاں نواز شریف نے انہیں وزیر خزانہ کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی منظوری کا نوٹیفکیشن آج جاری ہو جائے گا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی زیر قیادت اپوزیشن نے بنی گالا کے مشورے پر ایوان میں شور شرابہ کرنے کا پلان بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید