• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس جینڈر بل ملکی نظریاتی اساس پر حملہ، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی معاشی تباہی کی ذمہ دارہیں، ٹرانس جینڈر بل کے ذریعے حکمرانوں نے ملک کی نظریاتی اساس پر بھی حملہ کیا۔امیر جماعت نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے آرمی افسران اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت لبرل ایجنڈا کو فروغ دیا جارہا ہے۔ تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتیں نعروں کی بجائے کارکردگی بتائیں۔ حکمران قوم کو لڑانے اور تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ، سیلاب کے دوران بھی مفادات کی لڑائی جاری ہے۔ لاکھوں لوگ بھوکے پیاسے خیموں میں پڑے ہیں مگر حکمرانوں کو کرپشن کیسز سے ریلیف چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید