ملتان( سٹاف رپورٹر) سینئر رہنماء تحریک انصاف ملک فہیم ارشد شجرا نے امن اتحاد رکشہ یونین چوک کمہاراں والا یونٹ کے نومنتخب صدرمہر منظور حسین،جنرل سیکرٹری یاسر عباس، سینئر نائب صدر طالب حسین، نائب صدر سمیع اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گلشن جاوید، فنانس سیکرٹری محمد خلیل، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمنٰ سہو، سیکرٹری اطلاعات و نشریات عامر عباس کھرل، آفس سیکرٹری حاجی الطاف، خزانچی احسن شاہ، ایکشن کمیٹی بابر سندھی، مجلس عاملہ محمد ارشدکھوکھر، محمد جہانگیرکو نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور آئے دن پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے عوام سمیت رکشہ ڈرائیور بے حد پریشان ہیں، کمشنر، آر پی او،ڈی سی، سی پی او رکشہ یونین کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں ۔