• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس کا کنٹریکٹ نہ ہو سکا، 40 سے زائد ملازمین کے تبادلے

ملتان(سٹاف رپورٹر )چلڈرن کمپلیکس میں مالی سال 23-2022 ایم آر آئی،لیب کیمکل وکٹس، بلڈ بنک میں بلڈ بیگز کیمکلز،اورپرائیویٹ سیکورٹی کیلئے سالانہ کنٹریکٹ نہ کیا جاسکا،ہسپتال انتظامیہ نے لیب اور بلڈ بنک ودیگر شعبہ سے 40 سے زائد ملازمین کو این او سی دے کر دیگر ہسپتالوں میں ٹرانسفر کردیا،ملازمین کی کمی اور مشینوں کی خرابی و سالانہ کنٹریکٹ نہ ہونے سے ہسپتال میں آنے والے مریض بچے متاثر ہورہے ہیں،واضح رہے کہ چلڈرن کمپلیکس میں مختلف شعبہ جات کے سالانہ ٹینڈر ماہ جولائی میں پیپرا رولز کے مطابق مکمل ہونے کے بعد کمپنیوں کو ورک آرڈر جاری ہونے چاہیے تھے جبکہ شعبہ ہسپتال انتظامیہ کی سست روی سے مختلف شعبہ جات جن میں شعبہ آیم آر آئی،شعبہ سیکورٹی،شعبہ لیب و بلڈ بنک کے ورک آرڈر جاری نہ ہوسکے اور ایم آر آئی مشین تاحال خراب پڑی ہے اور ہسپتال میں آنے والے مریض بچے خوار ہورہے ہیں نہ تو ان کو بلڈ بنک سے بلڈ بیگز ودیگر اشیاء مہیا کی جارہی ہیں نہ ہی لیب سے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور انکو پرائیویٹ نجی سنٹرز سے ہزاروں روپے خرچ کرکے ٹیسٹ کرانے پڑرہے ہیں۔نجی سیکورٹی کنٹریکٹ نہ ہونے سے آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایوننگ اور رات کی شفٹ میں ان وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے محکمہ صحت چلڈرن کے سیکورٹی گارڈ تینوں شفٹوں میں 34 ہیں جن سے ڈبل ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں ۔اسکے ساتھ ہسپتال انتظامیہ نے شعبہ لیب اور بلڈ بنک کے 12 ملازمین کو این او سی جاری کرتے ہوئے دیگر ہسپتالوں میں ٹرانسفر کردیا جسکی وجہ سے ان شعبہ جات میں ملازمین کی شدید کمی پیدا ہوگئ ہے اور معمول کے کاموں میں دقت پیدا ہوگئی ہے ٹرانسفرکردہ ملازمین کا متبادل نہ ہونے سے مریضوں کو علاج معالجہ میں پریشانی کا سامنا ہے ۔شعبہ ایمرجنسی کیلئے ایک ہی جنریٹر ہے جسکا سالانہ مینٹینینس کنٹریکٹ نہیں کیا گیا اور اکثر اوقات جنریٹر خراب رہتے ہیں لوڈشیڈنگ کی صورت میں اکثر اوقات شعبہ ایمرجنسی میں بجلی کا متبادل نظام نہیں ہوتا جسکی وجہ سے داخل مریض بچوں کو موسم گرما میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوامی حلقوں اور ہسپتال میں آنے والے مریض بچوں کے لواحقین نے سیکرٹری ہیلتھ ،ہسپتال انتظامیہ ودیگر اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور بروقت مشینوں کو فعال کرنے شارٹیج مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے موقف میں کہا کہ تمام شعبہ جات کا کنٹریکٹ بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
ملتان سے مزید