• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ، ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم، چوری ،دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کی40وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورت، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا کے علاوہ ایک گاڑی ، پانچ موٹرسائیکل اڑا لیے گئے۔گاڑی چھیننے کے دوران ڈرائیور کو بھی اغوا کرلیاگیا۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ظفر اقبال سے عمران وغیرہ نے گاڑی چھین لی اور ڈرائیور منصور کواغوا کرلیا۔ دوسری جانب تھانہ کوہسار کے علاقے میں ابرار ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ناصر، الیاس، گولڑہ کے علاقے میں بلال کے موٹرسائیکل نامعلوم چورلے اڑے ، ادھرتھانہ گولڑہ کے علاقے میں عباس خان سے موبائل اور نقدی، سنگ جانی کے علاقے میں عبدالواجد سے موٹر سائیکل اور نقدی اور موبائل ، شالیمار کے علاقے میں جواد سے لیپ ٹاپ اور موبائل،تھانہ کھنہ کے علاقے میں شاہ خالد کے گھر سے 87 سوٹ ، نقدی اور طلائی زیورات، کورال کے علاقے میں ابصار  کے گھر سے سات تولہ زیور، دو لاکھ روپے ،تھانہ آئی ایریا کے علاقے میں اعجاز سے موبائل سبزی منڈی کے علاقے میں احسان سے موبائل چھین لیاگیا، تھانہ کورال پولیس کو ائر کمونڈور(ریٹائرڈ ) زاہد قدیر ملک نے بتایاکہ اسکی جرمن شیفرڈنسل کی کتیا کو نامعلوم چور اٹھا کر لے گیا،تھانہ کورال کے علاقے میں ملازم نعیم نے کاشف جاوید کی 10لاکھ 28 ہزار روپے سے  زائد رقم خورد برد کرلی۔تھانہ سہالہ پولیس کو عامر نے بتایاکہ اس نے آصف کو ٹرک کے لیے چودہ لاکھ روپے ادا کیے جو اب رقم واپس کرنے سے انکاری ہے، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں نامعلوم نے ریاست کا اے ٹی ایم کارڈ دھوکہ دہی سے ہتھیایااور پھر اسکا کارڈ استعمال کرتے ہوئے ایک لاکھ 88ہزار روپے نکلوالیے ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کو شیخ طیب نے بتایاکہ اس نے سلیمان صدیقی کے اکاؤنٹ میں اٹھارہ لاکھ روپے بھجوائے مگر اس نے کام نہ کیااور رقم خوردبرد کرلی،وفاقی پولیس نے ایک کروڑ 19لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کر لیے ۔تھانہ رمنا پولیس نے رئیس کی درخواست پر عمیرکے خلاف36 لاکھ شہباز کے خلاف 25لاکھ روپے ، ارسلان کی درخواست پر حنیف کیخلاف ایک لاکھ روپے ، گل تان خان کی درخواست پر عبداللہ قریشی کے خلاف 17لاکھ پچاس ہزارروپے ، کورال پولیس نے عیسیٰ کی درخواست پر احسان اللہ کے خلاف دس لاکھ روپے ، لوہی بھیر پولیس نے عامر کی درخواست پر گلزار خان کے خلاف تیس لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ رات ہونے والی جیولری دکان پر واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی بھی زخمی ہوا جس کو وہ ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ جیولری شاپ پر ہونے والی واردات تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان میں ہوئی جہاں عمر شا ہ نے بتایاکہ اسکی جیولری شاپ پر د وافراد داخل ہوئے ،ایک نے کاؤنٹر سے تین چار تولہ کے زیورات اٹھائے تو میں  نےملزم کو بازو سے پکڑ لیا، اس دوران اسکے دوسرے ساتھ نے پسٹل نکال کر فائر کردیاجوا سکے اپنے ساتھی کو لگا، تاہم دونوں اپنے تیسرے موٹرسائیکل سوار ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر کر فرار ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید