• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز میں 9اکتوبر کو میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا جائے گا

لیڈز(افتخار کلوال)ماہ ربیع الاول کی آمد آمد‘جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع،دنیا بھر کی طرح برطانیہ کے مسلمان بھی آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ سے لازوال محبت کا اظہار کریں گے،ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں 9 اکتوبر بروز اتوار بلال مسجد لیڈز میں پُررونق محفل کا انعقاد اور میلاد جلوس نکالا جائے گا۔مسجد انتظامیہ کی طرف سے ایک پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جس کے ذریعے عاشقانِ رسول ﷺ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، روحانی محفل شیخ محمد اسرار الحق اویسی کی زیرسرپرستی اور شیخ محمد انوار الحق القادری کی زیرنگرانی منعقد ہو گی،مہمان مقرر مفتی محمد اسلم نقشبندی ہو نگے جبکہ ہدیہ نعت الحاج محمد رشید نوری پیش کریں گے،12 بجے سے ریفریشمنٹ کا آغاز ہو گا،ظہر کی نماز کے بعد جلسے کا آغاز جبکہ بعد نماز عصر جلوس ہو گا۔
یورپ سے سے مزید