تہران (نیوز ڈیسک) ایران میں مظاہرے مزید شدت اختیار کرگئے اور رات گئے مظاہرین اورپولیس میں شدید تصادم ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایرانی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج کا دائرہ 154شہروں تک پھیل گیاہے۔ 11روز کے دوران 200سے زادئد افراد ہلاک ہوئے ،جب کہ سیکورٹی فورسز نے 10ہزار افراد کو گرفتار کیا۔ ادھر ایرانی حکام کی طرف سے اعلان کردہ تعداد کے مطابق 41 افراد ہلاک ہوئے جن میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ پولیس کی حراست میں مہسا امینی نامی لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوگئی تھی۔