• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، ٹیسٹ اوپنر عبداللّٰہ شفیق کی سیزن کی پہلی فرسٹ کلاس ڈبل سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے دن پنڈی اسٹیڈیم میں دوسرے دن ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق نے سیزن کی پہلی فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنائی۔کھیل ختم ہونے پر سندھ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنا ئے تھے۔فواد عالم 75 اور سرفراز احمد42رنز کے ساتھ ناقابل شکست تھے۔ اس سے قبل سینٹرل پنجاب پہلی اننگز میں 428 پر آؤٹ ہوگئی،عبداللہ شفیق نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے 232 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ایبٹ آباد میں بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں473رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں کے پی کے نے پانچ وکٹ پر151رنز بنائے تھے۔فیصل آباد میں ناردرن نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر529رنز بنالئے۔جواب میں سدرن نے دو وکٹ پر128رنز اسکور کئے تھے۔

اسپورٹس سے مزید