• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصیرپور، 3 نوجوانوں کی طالبہ سے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی

بصیرپور(نامہ نگار)نواحی موضع طاہرکلاں سے دو نوجوانوں نے تین ساتھیوں کی مددسے نویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع طاہرکلاں کی 15 سالہ(الف) سے اویس اور سہیل نے زیادتی کی دیگر پہرہ دیتے رہے، پندرہ سالہ طالبہ (الف) صبح گھر سےنکلی تو ملزمان اویس، سہیل، ثقلین، فخر اور قیصر اسے اغوا کر کے نامعلوم مقام پرلے گئے جہاں ملزموں اویس اور سہیل نے اسے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا جبکہ دیگر تینوں پہرہ دیتے رہے اگلے روز ملزم اسے کسی دوسری جگہ منتقل کررہے تھے کہ لڑکی موقع پاکر بھاگ کر والدین کے پاس پہنچ گئی، بصیرپور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید