اسلام آباد (خبر نگار) موٹرویز پر ایم ٹیگ کے بغیر اور ایم ٹیگ میں کم بیلنس والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس لینے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے وزارت مواصلات اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا یہ حکومت کا پالیسی معاملہ ہے، اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے ٹول ٹیکس اضافہ سے متعلق 3 جون 2025 کا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا ہے۔