کراچی (اسٹاف رپورٹر ) موچکو پولیس نے ڈمپر کے ذریعے چھالیہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، چھالیہ بلوچستان کے راستے سے کراچی منتقل کی جا رہی تھی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔