کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہہمارے شہدا اور غازی ہماری آزادی کے ضامن ہیں، آج عالم اسلام اور اقوام عالم میں پاکستان کی قدر و قیمت اوروقار افواج پاکستان کے طفیل ہے، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، زندہ قومیں جان نثار کرنے والوں کو قوم کا محسن شمار کرتی ہیں۔