• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبے پیداوار بڑھانے کے لئے قومی ایمرجنسی لگائی جائے، خرم مختار

فیصل آباد (شہباز احمد) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے زرعی شعبے کے لئے کمرشل قرضوں کی فراہمی کو بڑھانے کے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پیداوار بڑھانے کے لئے زراعت کے شعبے میں قومی ایمرجنسی لگا کر 10 سالہ قومی زرعی منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ فوڈ سکیورٹی سے متعلق مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ قومی پیداوار میں زرعی شعبے کا حصہ بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے چھوٹے کسانوں کی استعداد بڑھانے پر سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ مشینی کاشت اور کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید