• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈری بورڈ کراچی، 500 اساتذہ کو کیمسٹری اوربائیو لوجی مضامین میں ای مارکنگ کی تربیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے زیرِ اہتمام جاری چار روزہ پروفیشنل ورکشاپ “ای مارکنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی SLO پیپر سیٹنگ” کے سلسلے میں آج کا سیشن بورڈ کی سماعت گاہ میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں تقریباً 500سے زائد اساتذہ کرام نے کیمسٹری اور بائیولوجی کے مضامین میں E-Markingکی تربیت حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ، پروفیسر مشرف علی راجپوت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ تربیت اولین ترجیحات میں شامل ہے، ای مارکنگ کے نفاذسےامتحانی نظام میں بہتری آئے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید