• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا کوئٹہ اور زیارت میں دھرنا جاری

کوئٹہ(جنگ نیوز) سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ رہےاور کوئٹہ اوروزیارت میں دھرنا گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ لواحقین نے آج صوبہ بھر میں مظاہروں اور 17جولائی کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ ضیا اللّٰہ لانگو اور وزیر صحت بخت کاکڑ پر مشتمل حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور دھرنا شرکا ءکے درمیان مذاکرات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جوکسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید