• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک 3 ملزمان گرفتار

کراچی(مطلوب حسین)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ڈیفنس میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی امیگریشن دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک 3ملزمان کوگرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی امیگریشن دستاویزات، پاسپورٹ ٹیمپرنگ، غیر قانونی بیرون ملک روزگار، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں،ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر آفس نمبر 202 اور آفس نمبر 216، المصطفیٰ سینٹر، گزری، ڈی ایچ اے فیز V کراچی میں چھاپے مارے،کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں جعلی اور مشکوک امیگریشن ریکارڈ برآمد کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید